9 مارچ 2014 - 20:30
ایران نے دنیا کے جہازوں کو سیکورٹی فراہم کی

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سياري نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے خلیج عدن میں ایران اور دیگر ممالک کے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کر دیا ہے اور سمندری امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لئے سمندر میں بھرپور طریقے سے موجودگی بہت ضروری ہے۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سياري نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے خلیج عدن میں ایران اور دیگر ممالک کے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کر دیا ہے اور سمندری امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لئے سمندر میں بھرپور طریقے سے موجودگی بہت ضروری ہے۔انہوں نے جنوبی ایران کے بوشهر میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سمندر میں بھرپور طریقے سے موجود رہنے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ سمندر ترقی کا راستہ ہے اس لئے ایران کو بہترین طریقے سے سمندر سے فائدہ اٹھانا چاہیے .ایڈمرل حبیب اللہ سياري نے کہا کہ ایران، دنیا کے بہترین جغرافیائی علاقے میں موجود ہے اور دنیا کے تیل کا ایک بڑا حصہ خلیج فارس سے ہو کر گزرتا ہے اور آبنائے ہرمز دنیا کا ایک اہم ترین آبی گزر گاہ ہے ۔......./169